جموں //لکشمی مندر ،پکا ڈنگامیں لوگوں کی بڑی تعداد میں تھالی پوجن کے بعد سرو شکتی چنڈی ماتا مندر سنستھا کی جانب سے سالانہ چنڈی ماتا یاترا کو مچیل کے لئے روانہ کیا گیا ۔یاترا اگلے دن سرو شکتی چنڈی ماتا مندر چنوٹ ،بھدرواہ ،جو کہ مچیل یاترا کے لئے بنیادی کیمپ ہے ،پہنچے گی ،جہاں سے پوتر چھڑی مبارک کو 18اگست کو مچیل کے لئے روانہ کیا جا ئے گا۔ذرائع ابلاغ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سرو شکتی چنڈی ماتا مندر سنستھا کے صدر سنجے گنڈوترہ نے کہا کہ ہمیں چنڈی ماتا کا آشیر واد حاصل ہے،یاترا میں ایک لاکھ سے زائد یاتریوں نے جو ش وخروش سے شرکت کی۔انہوں نے سیکورٹی اور سول انتظامات کے لئئے ریاستی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مچیل ماتا مندر یاترا کی سالانہ یاترا دیوی درگا شرائن ضلع کشتواڑ کے مچیل میں واقع ہے۔مچیل ماتا کے ایک یاتری ونے نے کہا کہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ماتا کے دربار میں حاضری دینے کے لئے آیا ہوں ۔