جموں//نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین نے تنظیم کے جی جی ایم سائنس کالج یونٹ کے صدر رتیش چوہدری پرکئے گئے حملے میں ملوث ملزموں کوگرفتارنہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین کی قیادت ساحل سنگھ جموال کررہے تھے۔اس دوران این سی ایس یو کارکنوں نے کالج انتظامیہ اورپولیس کے خلاف زوردارنعرے بازی کی۔مظاہرین نے رتیش چودھری پرحملہ کرنے والوں کوگرفتارکرنے کامطالبہ کیا۔ اس دوران مظاہرین میں وویک پریہار نائب صدر جموں یونیورسٹی این سی ایس یو بھی شامل تھے۔دریں اثنا میڈیا افرادسے بات چیت کرتے ہوئے رتیش چودھری نے کہاکہ 12 ستمبر 2017کوکچھ طلباء نے ان پرتیزدھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔اس ضمن میں کالج کے طلباء نے کالج انتظامیہ اور پولیس سٹیشن کنال روڈ میں درخواست دی لیکن ابھی تک ملزموں کوگرفتارنہیں کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حملے میں ملوث ملزموں کوگرفتارنہ کیاگیاتو این سی ایس یو اپنااحتجاج جاری رکھے گی اورکلاسوں کابھی بائیکاٹ کرے گی۔