مینڈھر//مینڈھر میں زہریلی اشیاء کھلے عام دکانوں اورریڑیوں پرفروخت ہو رہی ہیں لیکن متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ۔مینڈھر کے لوگوںنے مطالبہ کیاہے کہ ان اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔سنیچر کو دھرانہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے زہریلی شے نگل لی جس کے بعدایس ڈی ایم مینڈھر کی ہدایت پر نائب تحصیلدار مینڈھر نے کئی ریڑیوں پر چھاپے مار کرزہریلی اشیاء ضبط کیں ۔مقامی لوگوںنے اس کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ زہریلی اشیاء پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے اور ان دکانداروں و ریڑی فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جو اس کا کاروبار کرتے ہیں ۔انہوںنے ڈپٹی کمشنرپونچھ سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں کوئی حکمنامہ جاری کرکے ضلع بھر میں زہریلی اشیاء پر پابندی عائد کیاجائے ۔