جموں//مہاتماگاندھی کی 150 ویں جنم سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ میں پی جی کالج فاروومن گاندھی نگرجموں نے گاندھی سیواسدن کے اشتراک سے دوروزہ کھادی میلے کاانعقادکیا۔ اس موقعہ پر نوڈل پرنسپل ڈاکٹرستندرسنگھ اوردیگرکالجوں بشمول ایس پی ایم آرکامر س کالج، ایم اے ایم کالج جموں، ڈگری کالج پلوڑہ اورڈگری کالج آرایس پورہ کے پرنسپل موجودتھے۔کھادی میلہ تقریب کے دوران کالج کی پرنسپل ڈاکٹرکوشل سموترہ نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے شرکاء کاخیرمقدم کیا۔انہوں نیطلباء اوراساتذہ کو موجودہ دورمیں گاندھیائی فلسفے کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی ۔ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس ،ہوم سائنس نے مختلف سٹال لگائے تھے جن میں گھریلوپروڈکٹس شامل تھے۔کامرس طلبہ نے مارکیٹنگ صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے مختلف پراڈکٹس فروخت کئے۔اس دوران پدماشری ڈاکٹرویدکمارگھئی مہمان خصوصی تھیں۔