کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے ضلع کے تمام تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کو ریوینیو ایکٹ کے تحت زمین مالکان میں پاس بُک تقسیم کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ زمین مالکان کو اپنی زمین کی جانکاری حاصل ہو۔ ڈی سی نے یہ ہدایات محکمہ مال کے افسروں کے ایک اجلاس میں دی ،جس کا انعقاد وزیر مال کے ہدایات کو لاگو کرنے کا جائزہ تھا ۔اجلاس میں اے ڈی سی ،اے سی آر، ایس ڈی ایم مڑواہ، تحصیلداروں ،نائب تحصیلداروں و محکمہ مال کے دیگر افسروں نے شرکت کی ۔ ڈی سی نے ریوینیو ریکارڈ تحریر کرنے جیسے کہ جمعبندی ،گرداوری، زمین کی حصولیابی کے معاملات اور ناجائز تجاوزات کی بے دخلی کی کاروئی پر ہورہی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تمام متعلقین سے مناسب ریوینیو ریکارڈ رکھنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے تمام پٹوار حلقوں میں جمعببندی پہلے ہی وضع ہدایات کے تحت مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے صاف و شفاف اور صیح اندراجات کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے تحصیلداروں کو زمین کا انتقال کرنے کے لئے ماہ فروری کی28.24.21.17.14کو خصوصی کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت دی تاکہ 100 فیصدی انتقال یقینی ہو سکے۔انہوں نے اے ڈی سی کو ضلع میں تمام شکایات پر کاروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی