جموں//جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے زونل صدرنیرج گپتانے ریہڑی اورکھوکھایونین کی دعوت پر ٹرانسپورٹ نگرنروال جموں کادورہ کیااورریہڑی اورکھوکھایونین کودرپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی۔اس دوران یونین عہدیداران نے بتایاکہ جے ڈی اے ان غرےب اور نجی پائے کے تاجروں کو جموں شہر مےں رےڑےاں لگانے نہیں دےتی ہےں۔جس کی وجہ سے ریہڑی پھڑی والوںکو پرےشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کےوں کہ ان کے پاس اپنے پرےوار کے لئے روزی روٹی کمانے کا ےہی ایک ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اےک طرف سے سرکار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے مےں بالکل ناکام ہو چکی ہے دوسری طرف سے ان بےروزگار نوجوانوں کو زندگی بسر کرنے کے لئے ےہ ان نجی کاروباروں کے لئے رکاوٹےں پےدا کی جا رہی ہےں۔ اس دوران ےونےن کے سینئرلےڈر ان نے بڑے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہان سرکار کو ان لوگوں کے تجارتی نظام مےں بہتری لانے کے لئے مزےد انتظامات کرنے کی ضرورت تھی وہاں کچھ ایجنسےاں ان کو بےروزگار بنانے پر تلی ہوئی ہےں۔ٹرےفک پولیس ان لوگوں کے تئیں ظالمانہ روےہ اختےار کر رہی ہے اور سرکار خاموش تماشائی بن کر دےکھ رہی ہے۔اس دوران ےونےن کے سینئرلےڈران نے سرکار سے مانگ کی کہ ریہڑی پھڑی والوں کوہراساں کرنے کے سلسلے پرروک لگائی جائے اورانہیں باوقارطریقے سے روزگارکمانے دیاجائے۔اس دوران نیرج گپتانے ریاستی گورنرپرزوردیاکہ ریہڑی پھڑی والوں کوباوقارروزگارفراہم کیاجائے اوران کی ہراسانی کانوٹس لے کرقصوروارمحکموں کے کلاف کاروائی عمل میں لائیں۔اس دوران نیرج گپتاکے ہمراہ سونو، پرم جیت سنگھ،گرنام سنگھ، سنیل ورما، رمیش کمار، امرچند،پورن سنگھ،گوپال داس، کلدیپ سنگھ ،ترسیم ،حکم چند،سنجے کمار،کیول کرشن ودیگران بھی شامل تھے۔