سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ریڈ کراس ہائو ایکسچینج روڈ سری نگر میں خون کے عطییٔ کیمپ کا اِفتتاح کیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دیا۔خون عطیے کیمپ کا اِنعقاد اِنڈین ریڈکراس سوسائٹی جے اینڈ کے چیپٹر ( آئی آر سی ایس ) نے این جی او کی کوآرڈی نیشن کمیٹی جموں وکشمیر کے اشتراک سے کیا۔ اِس سال کا موضوع ’’ نیشنل والنٹری ڈونیشن ڈے ‘‘ ہے جوکہ بھارت میں ہر سال یکم اکتوبر 1975ء سے منایا جاتا ہے تاکہ صحت مند لوگ خون کا عطیہ دیں ۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ خون کا عطیہ ایک عظیم کام ہے اور اس کو بہت سے لوگ انجام دے رہے ہیں۔اِ س موقعہ پر خون کا عطیہ دینے والے رضاکاروں اور آئی آر سی ایس کے لائف ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے لوگوں کو خون کے عطیہ کے لئے آگے آنے کی تلقین کی اور کہا کہ حکومت بلڈ ڈونروں کی بے لوث خدمات کو پورے معاشرے کے لئے بہت زیادہ تسلیم کرتی ہے اور سراہتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خون کا عطیہ دے رہی ہیں اور ان طالبات کی تعریف کی جو خون کا عطیہ دینے آئی تھیں۔اُنہوں نے کووِڈ صورتحال کے بارے میں کہا کہ جموںوکشمیر نے کووِڈ صورتحال سے نمٹنے میں اَچھا کام کیا ہے اور سری نگر میں کووِڈ معاملات کی حالیہ بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لئے بروقت کوششوں کیلئے ضلع اِنتظامیہ سری نگر کی تعریف کی۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کووِڈ کی تیسری لہر کے کسی بھی اِمکان سے بچنے کیلئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائیں او رماسک کے لازمی اِستعمال کے علاوہ کسی بھی قسم کی اَفواہوں پر کان نہ دھریں۔اُنہوں نے جے کے آئی آر سی ایس ،یوتھ کلبوں پر زور دیا کہ وہ کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) پر عمل کرنے کے لئے لوگوں تک پیغام پہنچائیں۔ڈاکٹر ارون کما رمہتا نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گولڈن ہیلتھ کارڈ حاصل کریں تاکہ وہ سالانہ پانچ لاکھ روپے تک کا اِنشورنس حاصل کرسکیں اور نجی او رسرکاری ہسپتالوں میں مفت طبی علاج کرسکیں ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جسمانی طور معذور اَفراد کو مفت طبی اِمداد فراہم کرے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ترجیح ہے اور ذمہ داریاں طے کی جانی چاہئیں تاکہ کوئی بھی اہل شخص حکومتی فوائد سے محروم نہ رہے ۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر، جنرل سیکرٹری ( اعزازی)آئی آر سی ایس ۔جے کے ، بمنہ سکمز کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس، لل دید ہسپتال ، ایڈز کنٹرول سوسائٹی ، طلباء او رسول سوسائٹی کے اَرکان پر موجود تھے۔بعد میں ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے خون کے عطیہ اور اس کے مختلف سائنسی پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔