عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ ضلع کی تحصیل مغل میدان کے کھنڈول علاقے میں ریچھ نے دو افراد پر حملہ کرکے انھیں شدید زخمی کردیا جنکا علاج ہسپتال میں جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق مغل میدان کے گائوں کھنڈول میں اس وقت ریچھ نے دو افراد پر حملہ کرکے انھیں شدید لہولہان کردیا جب یہ لوگ اپنے مال مویشی کے ساتھ انھیں چروانے میں مشغول تھے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تین کے قریب جنگلی ریچھوں نے دو افراد پر حملہ کیا جنکی پہنچان منظور احمد و جگیندر کمار کے طور ہوئی جنکا علاج ضلع ہسپتال میں جاری ہے۔ ان علاقوں میں اس سےقبل بھی جنگلی جانوروں نے گنجان آبادی کے قریب کئی افراد پرحملے کرکے انھیں زخمی کردیالیکن اسکے باوجود محکمہ ان جنگلی جانوروں کو مقامی آبادی سے باہر رکھنے میں ناکام ثابت ہوا۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ وایلڈ لایف کے افسران کو ہدایت دیں اور ان علاقوں میں ٹیموں کو بھیج کر جنگلی جانوروں کو مقامی آبادی سے دور کیا جاےتاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔