عظمیٰ نیوز سروس
اننت ناگ //کوکرناگ علاقے میں ڈکسم کے متھر جنگلاتی علاقے میں جمعہ کی صبح ایک 45 سالہ چرواہے کی جنگلی ریچھ کے حملے کے بعد موت ہو گئی۔ایک اہلکار نے بتایا، مرنے والے کی شناخت بشیر احمد چوپان ولد غلام رسول چوپان ساکن ٹنگپاؤ سگام، کوکرناگ کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے پی ایچ سی لارنو منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔