ایم ایم پرویز
رام بن//انتظامیہ کی ہدایت پر ریچھ کے حملوں سے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے رام بن کے راج گڑھ علاقے میں تمام سرکاری اور نجی سکول جمعہ کو مسلسل تیسرے دن بند رہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ ضلع رام بن کے راج گڑھ اور بھرتنڈ کلسٹر میں تمام 19 سرکاری اور نجی سکول جمعہ کو مسلسل تیسرے دن ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر احتیاط کے طور پر بند رہے۔پیر کو کالے جنگلی ریچھوں کے حملے میں ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ان واقعات کے بعد ڈپٹی کمشنر مسرت الاسلام نے محکمہ جنگلات، محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں کو پولیس، ویلج ڈیفنس کمیٹی کے اراکین کی مدد سے اس علاقے میں بھیج دیا جہاں انہوں نے کمیٹ ، راج گڑھ کے گہرے جنگلاتی علاقے میں رہائش گاہوں کا معائنہ کیا اور علاقے میں باقاعدہ گشت کر رہے ہیں۔محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے بتایا کہ بستیوں کے قریب کوئی ریچھ نہیں دیکھا گیا تاہم ہماری ٹیمیں گزشتہ تین دنوں سے گشت کر رہی ہیں کہ بستیوں کے قریب کوئی ریچھ نہیں دیکھا گیا۔دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر رام بن نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ جنگل کے علاقوں میں گہرائی میں نہ جائیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ اکیلے نہیں چل رہے ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات کی ٹیمیں راج گڑھ اور بھرتنڈ کے علاقوں میں لوگوں کو بیدار کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔راج گڑھ اور بھرتنڈ کے رہائشی خاص طور پر شام کے اوقات کے بعد اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں۔ راج گڑھ کے علاقے سولی کے عالم دین نے کہا کہ ہم خطرہ مول لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔