راجوری//الیکشن اتھارٹی آف انڈیاکی جانب سے پنچایتی انتخابات کے سلسلے میں شیڈولڈکے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنرشاہداقبال چوہدری کی نگرانی میں ریٹرننگ آفیسروں اوراسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسروں کیلئے دوسرے مرحلے کے تحت پی جی کالج راجوری میں دوروزہ تربیتی پروگرام منعقدکیاگیا۔ترجمان کے مطابق تربیتی پروگرام میں کل 220 آراواوراے آراوزکوٹریننگ دی گئی ۔اس دوران تربیتی سیشنوں میں انتخابات کے عمل مثلاً کاغذات نامزدگی، سکروٹنی، کاغذات کی واپسی، ایکچول پولنگ ، گنتی وغیر ہ سے متعلق تفصیلی غوروخوض کیاگیا۔اس موقعہ پر آراواوراے آراوز کوپنچایت راج ایکٹ 1989 اوراس کے رولزکی جانکاری دی گئی۔پریذائیڈنگ اورپولنگ آفیسروں کی ڈیوٹیوں کے بارے میں ماسٹرٹرینروں نے شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ بیلٹ پیپلر کے بارے میں بتایاگیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسرشری کانت سوسی نے آراوزاوراے آراوز کوانتخابی عمل کوخوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے فائدہ مندآرائیں دیں۔ٹریننگ کے نوڈل آفیسرڈاکٹرعبدالخبیرنے کہاکہ ٹیم ورک انتخابی عمل کوکامیاب بنانے کیلئے لازمی ہے۔ماسٹرٹرینروں میں پروفیسرحقیقت سنگھ ایشر، پروفیسرنسیم احمد،پروفیسراقبال ،بلال احمدمیر اے ڈی پی پلاننگ اورسنجے کمارسوری ،پرنسپل گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول کالاکوٹ شامل تھے۔قابل ذکرہے کہ 19 بلاکوں،312 پنچایتوں اور2394پنچایت حلقوں کیلئے 435 آراواوراے آروزتعینات کیے گئے ہیں جوکہ ایجوکیشن، ریونیو، ایریگیشن ،فلڈکنٹرول،انیمل ہسبنڈری ،آرڈی ڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔