عظمیٰ نیوز سروس
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو شانت مانو، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) کو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کیا۔جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تقرری جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کے سیکشن 36 کی ذیلی دفعہ 3کے تحت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، شانت مانو پانچ سال کی مدت تک یا 70 سال کی عمر تک، جو بھی پہلے ہو، اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ تقرری اس کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگی۔ان کی تقرری کی شرائط و ضوابط حکومت کی طرف سے الگ سے مطلع کیے جائیں گے۔