جموں//اکھل بھارتیہ پرچارسیواسمیتی جموں نے امرناتھ یاتریوں کیلئے ریلوے سٹیشن جموں میں وشال بھنڈارے کااہتمام کیاجس کاافتتاح سابق وزیر چوہدری لال سنگھ نے ایم ایل اے جموں ایسٹ راجیش گپتااورکارپوریٹر گلشن مہاجن کی موجودگی میں کیاگیا۔ اس دوران بھنڈارے میں کثیرتعدادمیں امرناتھ یاتریوں نے شرکت کی اوربم بم بولے کے نعرے بلندکئے۔ذرائع کے مطابق اکھل بھارتیہ پرچاسیواسمتی گذشتہ کئی برسوں سے امرناتھ یاتریوں کیلئے وشال بھنڈارے کااہتمام کرتی آئی ہے اوریاتراکے اختتام تک مختلف مقامات پریاتریوں کیلئے لنگروں کااہتمام کرتی رہے گی۔سمتی کے ترجمان پرشوتم شرمانے کہاکہ مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے امرناتھ یاتریوں کیلئے کھانے پینے کے معقول انتظام کیے گئے تھے۔اس دوران تقریب میں سبھاش پراشر، مدن موہن گپتا، سنیل شرما،رمن شرماودیگران بھی موجودتھے۔