ریزرئو بینک آف انڈیا کی نئی ہدایات

سرینگر//ریزرئو بینک آف انڈیا کے جاری کردہ تازہ ہدایات میں صارفین سے کہاگیا ہے کہ وہ نئے اصول کے تحت رقومات نکالنے وقت اپنے بینک اکائونٹ میں ایک مخصوص Balanceموجود رکھیں۔ آربی آئی نے صارفین سے کہاہے کہ اگر آپ اس نئے اصول پر عمل نہیں کرتے ہیں تو آپ کا چیک باؤنس ہو جائے گا۔ریزرئو بینک آف انڈیا نے واضح کیاکہ نئی تبدیلی چیک صارف کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی کیونکہ جاری کردہ چیک چھٹی کے دن بھی کلیئرکئے جا سکتے ہیں۔ریزرئو بینک آف انڈیانے کہاہے کہ بینک صارفین کوہر وقت اپنے بینک اکاؤنٹ میں کم سے کم بیلنس رکھنے کی ضرورت ہے۔آربی آئی نے کہاہے کہ اگر بینک کھاتے ہیں رقم موجود نہیں ہوگی توچیک باؤنس ہو سکتا ہے اور انہیں جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔