ریاسی پولیس کا ٹریفک بیداری پروگرام

 ریاسی //ضلع پولیس ریاسی کی جانب سے سہ روزہ ٹریفک بیداری پروگرام کے اختتام پر ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مہور سب ڈویژن چسانہ کے طلاب اور معزز شہریوں نے شرکت کرکے لوگوں میں ٹریفک قووانین کے تئیں بیداری پیدا کی۔اطلاعا ت کے مطابق ریلی کے اختتام کے فوراً بعد ایس ڈی پی سی مہورمجیب اررحمان جے کے پی ایس اور ایس ایچ او چسانہ علی عمران نے ڈرائیوروں اور مسافر بردار گاڑیوں کے مالکان کے ساتھ ایک کونسلنگ کم تبادلہ خیال کی نشست منعقد کی گئی ۔ اس موقعہ پر اہیں مختلف ٹریفک قوانین اور مختلف بدعات جیسے کہ اوور لوڈنگ ،تیز رفتاری ،گاڑیوں کے ڈاکیومنٹس وغیرہ کی جانکاری دی گئی ۔معزز شہریوں نے اس موقعہ پر ٹریفک میں بہتری کے لئے کئی تجاویز بھی پیش کیں۔انہوںنے کئی شکایات بھی پیش کیں جس پر ازالہ کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔مہم ایس ایس پی ریاسی طاہر سجاد بٹ کی نگرانی میں انجام دی گئی ۔مقامی لوگوں نے ضلع پولیس کی اس کام کی کافی ستائش کی ہے۔