ریاسی//ضلع ریاسی میں یوم جمہوریہ۔2018 منانے کے لئے ضلع انتظامیہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس کی قیادت ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی نے کی۔اجلاس میں اے ڈی سی رمیش چندر، ایس ایس پی طاہربٹ، اے سی ڈی ایم وائی ملک، ڈی پی او سریندر شرما ، سی پی او ہربنس لعل، ڈی پی او ہرپال سنگھ، ڈی ٹی او جیوتیش سنگھ، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی ٹھاکور داس اور ضلع انتظامیہ ،تعلیمی اداروں ۔پولیس اور فوج کے دیگرافسروں نے بھی شرکت کی۔ڈی سی نے انتظامات جیسے کہ تقریب کی جگہ کا تعین ،نشستیں، پبلک ایڈریس سسٹم، روکاوٹیں، ٹریفک منیجمنٹ ،سیکورٹی، صحت و صفائی ،پانی اور بجلی سپلائی ،تمدنی پروگراموں ،ٹائیلٹوںاور پریڈکے دستوں پر بھی بحث و مباحثہ کیا گیا ۔اجلس میں متعلقہ افسروں کو تقریب خوش اسلوبی سے منانے کے لئے تمام ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی، جسکے لئے افسروں کی متعدد ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی۔ثقافتی پروگرام کے لئے ایٹمز کا انتخاب مقامی ،قومی یکجہتی،سیکولرزم ، حُب الوطنی کے موضوع سے کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔اس موقعہ پر شرکا نے بھجی کئی تجاویز پیش کیں ۔