جموں//ضلع ریاسی میں ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔پولیس نے اتوار کو بتایا کہ سنیچر کی رات قریب ساڑھے 8بجے تحصیل بھومگ کے کرگ گا ئوں کے متصل ایک ایکو کار زیر رجسٹریشن نمبر/0599 JK20C سڑک سے پھسل کر نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں کی شناخت کرنیل سنگھ (48) عرف کرنیلو ولد تیرتھ رام ساکن ٹوٹے تحصیل بھومگ، نصیب سنگھ (63) ولد سوہن مال ساکن کرگ تحصیل بھومگ اور موہن لال (33) ولد سورم چند ساکن دیوی گڑھ ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔