ریاسی //ضلع ہسپتال میں طبی سہولیات کے مبینہ فقدان پر ضلع کے عوام نے چیف میڈیکل افسر ریاسی کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔گُذشتہ روز کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے مکینوں نے الزام لگا یا کہ سی ایم او واقعہ کے تین گھنٹے بعد ہسپتال پہنچا ۔انہوں نے کہا کہ چیف میڈیکل افسر کا فرض بنتا تھا کہ وہ ہنگامی صورت میں فوری طور ہسپتال پہنچ جاتے لیکن مذکورہ افسر واقعہ کے تین گھنٹے بعد ہسپتال پہنچا۔ مظاہرین ضلع ہستال میں طبی عملہ کی قلت کے خلاف احتجاج لکر رہے تھے ااور سرکار و محکمہ صحت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے ضلع ہسپتال کے لئے ڈاکٹر مہیا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔