مغلمیدان//جموں وکشمیرکے لوگوں میں عدم اعتمادکی بڑھتی فضاکے پیچھے غلط حکمرانی کوبنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ورکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے آج کاکہاکہ کانگریس نے ریاست جموںوکشمیرمیں تیزرفتارترقیاتی عمل کی بنیادرکھی تاہم اِسے آگے بڑھانے میں موجودہ حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے جس سے عوام میں غصے اورمایوسی کی لہرہے۔اندروال اسمبلی حلقے کاطویل دورہ سمیٹتے ہوئے سروڑی نے کہاکہ پی ڈی پی ۔بھاجپامخلوط سرکار کی کارکردگی صفرہے کیونکہ یہ ہرمحاذپرناکام ثابت ہوکئے ہیں۔کورپشن اورکنبہ پروری اورسازشوں سے عوام کواُن کے جمہوری حقوق سے محروم رکھاجارہاہے اوریہی اس سرکارکی بڑی کامیابی ہے!اُنہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے یوپی اے سرکارکے دورمیں شروع کئے گئے ریاست میں امن وامان اورتعمیروترقی کے سلسلے کوموجودہ سرکارآگے بڑھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس نے سیاسی نظام بدلنے کیساتھ ساتھ اپنے امن پسندایجنڈے کی بدولت عوام کاعزت ووقاربلندکیا۔انہوں نے کہاکہ امن ومفاہمت کاسلسلہ نامکمل ہے کیونکہ پچھلے تین برسوں سے موجودہ حکومت عوام تک پہنچنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ دن بدن لوگوں میں عجنبیت کااحساس بڑھتاجارہاہے کیونکہ حکومت اورعوام کے درمیان کوئی اشتراک نہیں کوئی رابطہ نہیں، عوام کی اربابِ اقتدار تک پہنچ نہیں۔اُنہوں نے موجودہ حکومت پر عوام کی پہنچ سے باہروالارویہ اپنانے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ عوام کا جمہوری اِداروں پراعتمادکمزورکیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ2014اسمبلی چنائوکے بعد اگرکوئی جماعت امن کاایجنڈاآگے بڑھارہی ہے تووہ صرف کانگریس ہے کیونکہ حکمران جماعتوں کو لوٹ کھسوٹ سے فرست نہیں ،اُنہوںنے کہاکہ کانگریس نے اپنے امن پسندایجنڈے پرعمل پیراہوتے ہوئے ریاست کے تینوں خطوں میں عوام کے دِلوں میں اپنابلندمقام بنایاہے اورکامیابی کیساتھ لوگوں سے جڑتی جارہی ہے۔اُنہوںنے کہاکہ ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کیلئے کانگریس وعدہ بندہے اور یہ صرف کانگریس ہی کرسکتی ہے جس نے ماضی میں بھی ریاست کی مجموعی اوریکساں ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس دورمیں ریاست کے تینوں خطوں وذیلی خطوں کیساتھ انصاف ہوا۔اس موق پرسروڑی نے تعمیروترقی کے اپنے مِشن کوآگے بڑھاتے ہوئے چھاتروسب ڈویژن میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کااعلان کیا۔جن میں دمبر تامولار سڑک پر1.87کروڑ روپے کی لاگت سے 45میٹر لمباایک پل اور7.5کلومیٹر گوزیر تا گورنینال سڑک پرتار کول بچھانے کااعلان کیاجوعوام کی دیرینہ مانگیں تھیں۔