اشرف چراغ
کپوارہ//نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کل کہا کہ اگر جمو ں وکشمیر کو ریاستی درجہ ہوتا تو کسی بھی ایک مکان کو منہدم نہیں کیا جاتا ۔نائب وزیر اعلیٰ جمعرات کو کپوارہ کے دورہ پر تھے جہا ںانہو ں نے کئی علاقوں میں تعمیراتی کامو ں کا جائزہ لیا ۔انہو ں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ منتخب حکومت کے اختیارات محدود ہیں جبکہ اہم فیصلے بیور کریسی کی جانب سے لئے جارہے ہیں ۔جمو ں و کشمیر میں منہدم کا روائی سے متعلق انہو ں نے کہا کہ یہ ڈھانچے کئی دہائیو ں سے موجودتھے اور یہ مکان راتو ں رات تعمیر نہیں ہوئے بلکہ متاثرین نہ اپنے آشیانے خون پسینے سے تعمیر کئے ہیں اور یہ منہدم کاروائی افسوس ناک ہے ۔انہو ں نے اس معاملے کو ریاستی درجے کی عدم موجودگی سے جو ڑتے ہوئے کہا کہ جمو ں وکشمیر کو مکمل ریاستی درجہ حاصل ہوتا تو آج کی یہ افسوس ناک کاروائی پیش نہیں آتی ۔
انہو ں نے مزید کہا کہ ریاستی درجہ اور خصوصی حثیت کی بحالی سے عوام کے حقوق کا تحفظ ہو گا اور مستقبل میں اس طرح کی انہدامی کارائیو ں کو روکا جا سکے گا ۔ سریندر چودھری نے ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لینے ، عوامی سہولیات کا جائیزہ لینے اور متعدد مقامات پر عوامی رسائی کے پروگرام منعقد کرنے کیلئے کل کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کا ایک وسیع دورہ کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے نالہ اپ پور پر 110 میٹر طویل ڈرگمولہ ۔ ہتمولہ پُل کا بھی افتتاح کیا ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طویل انتظار کے بعد پل کا منصوبہ ڈرگمولہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کیلئے رابطے ، نقل و حرکت کی آسانی میں نمایاں بہتری لائے گا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ہندواڑہ کے بس اسٹینڈ اور مین بازار کا بھی دورہ کیا اور مقامی ٹرانسپورٹ اور تاجر انجمنوں کے بڑے اجتماعات سے خطاب کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے اور یقین دلایا کہ تمام حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ مختلف اہم سڑکوں اور پلوں کے پروجیکٹوں پر کام جاری ہے ، ہندواڑہ کیلئے پی ایم جی ایس وائی کے تحت پانچ سڑکوں کو بھی منظوری دی گئی ہے اور ان پروجیکٹوں پر جلد ہی کام شروع ہو جائے گا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ مزدوروں اور مسافروں کی سہولت کیلئے ہندواڑہ میں لیبر سرائے سہولت کی تعمیر کیلئے موزوں اراضی کی نشاندہی کریں ۔ انہوں نے میکڈمائیزیشن کے کاموں اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائیزہ لیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔دن بھر کے دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے بنگس اور دیگر مقامات پر عوامی رابطہ پروگراموں کا بھی انعقاد کیا ، جہاں انہوں نے عوامی وفود سے بات چیت کی اور کپواڑہ ضلع میں مضبوط ترقی ، عوامی خدمات کو بہتر بنانے اور ذمہ دار حکمرانی کے تئیں حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج ( جی ایم سی ) ہندواڑہ کا بھی دورہ کیا تا کہ عوام کو فراہم کی جا رہی صحت کی سہولیات کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ ممبر پارلیمنٹ چوہدری محمد رمضان اور ایم ایل اے ڈاکٹر سجاد شفیع نے بھی پبلک آؤٹ ریچ پروگراموں کے دوران اجتماعات سے خطاب کیا ۔ قبل ازیں نائب وزیر اعلیٰ نے ممبر پارلیمنٹ انجینئر شیخ عبدالرشید اور ایم ایل اے شیخ خورشید کی رہائش گاہ ماور لنگیت کا دورہ کیا اور ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔