جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے کارکنان نے یہاں پریس کلب کے باہراحتجاج کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرہ سے درخواست کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر آئین کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کا الگ آئین ہے جو گورنر کو سیکشن 53(2 کے تحت یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ہاوس یا کسی ہاوس کو ملتو ی کرسکتے ہیں اور دوسرا لیجسلیٹیو اسمبلی کو تحیل کرسکتے ہیںپنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہر ش دیوسنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت کو تمام سیاسی جماعتوں یاگروپ کے بیشتر اراکین اسمبلی نے خارج کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے حمایت واپس لے لینے کے بعد رضاکارانہ طورپر گورنر کو اپنا استعفی پیش کردیاتھا۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کررہیں اور نئے سرے سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2019میں عام انتخابات ہونے ہیں یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ریاست کے اسمبلی انتخابات بھی ان ہی کے ساتھ کرادیئے جائیں جیسا کہ وزیراعظم بھی چاہتے ہیں کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرائے جائیں۔