ریاستوں کے پاس ویکسین کی1.6 کروڑ خوراکیں موجود: وزارت صحت

نئی دہلی // مرکزی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ ریاستوں اور مرکزی علاقوںکے پاس کووڈ- 19 ویکسین کی 1.6 کروڑ سے زیادہ خوراکیں موجود ہیں اور آئندہ تین دن میں 2.67 لاکھ مزید خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک 21 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراک ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کو فراہم کی جاچکی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 مئی 2021 تک ، اوسط حساب سے ، کل صبح 8 بجے تک اوسطا ً19 197361311 خوراکیں دی گئیں ، جس میں ضائع شدہ خوراک بھی شامل ہے۔وزارت نے کہا کہ 1.60 کروڑ سے زیادہ خوراکیں 16013409) ) اب بھی ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کے پاس دستیاب ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 267110 خوراکیں سپلائی کرنے کے مراحل میں ہیں اور تین دن کے اندر ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو فراہم کی جائیں گی۔دوسری طرف ہندوستان میں کورونا کا قہر پہلے ہی جاری تھا۔