رُکن پارلیمنٹ کنور دانش علی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

 سری نگر// ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا) امروہاکنور دانش علی نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔رُکن پارلیمنٹ نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے یوٹی کے موجودہ ترقیاتی منظرنامے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کی طرف گامزن ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جے اینڈ کے میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہے کہ حکومت نے سماجی و معاشی ترقی ،یو ٹی کے عوام کو بااِختیار بنانے کے لئے کئی اصلاحی اِقدامات اُٹھائے ہیں ۔