روہنگیا ئی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج

سرینگر// ایس پی ہائر سیکنڈری سکول کے طلباء نے روہنگیا ئی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف لالچوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ہاتھوں میں بینر اوربازوں پر سیاہ پٹیاں باندھے احتجاجی طلاب مولانا آزاد روڈ پر جمع ہوئے روہنگیائی مسلمانوں کے حق میں نعرہ بازی کی۔ طلباء نے پر یس کالونی کی جانب مارچ کیا اورمیانمار میں مسلمانوں کے جاری قتلِ عام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے عالمی برادری پر میانمار کو روکنے کیلئے زور دیا۔ احتجاجی طلباء اسلام،آزادی اور روہنگیا مسلمانوں کے حق میں اور میانمار کی حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور بعد میں یہ جلوس پر یس کالونی پہنچ گیااور پر امن طور منتشر ہوا ۔