یواین آئی
ایڈیلیڈ/ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آج کہا کہ ایڈیلیڈ میں جمعہ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال آسٹریلیا کے خلاف اننگ کا آغاز اور وہ مڈل آرڈر میں بلے بازی کریں گے ۔میچ سے قبل جمعرات کو پریس کانفرنس میں روہت نے کہا، ‘‘وہ اننگ کی شروعات نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں مڈل آرڈر میں بیٹنگ کروں گا۔مڈل آرڈر میں اپنی بلے بازی کے بارے میں، روہت نے کہا، “یہ ایک پریکٹس میچ تھا۔ اس وجہ سے ، زیادہ سوچے بغیر، ہم اپنے کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے تھے ۔ پہلے سے ہی ایک دن کی بارش کی وجہ سے دھل چکا تھا۔ ہماری خواہش تھی کہ ہمیں کچھ گیم ٹائم ملے ۔ ہم میچ کی تفصیلات کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے تھے ۔ ہم نے گلابی گیند سے زیادہ نہیں کھیلا ہے اس لیے ہم چاہ رہے تھے کہ ہمیں اس گیند کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے ۔روہت نے راہل کی موافقت کی تعریف کی اور کہا، ‘‘راہل نے دباؤ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی اننگ نے ہمیں وہ استحکام دیا جس کی ہمیں ضرورت تھی۔ جیسوال کی کارکردگی پر روہت نے کہا، ‘‘جیسوال کی اننگ نے ان کی عمر سے کہیں زیادہ پختگی ظاہر کی۔ راہل کے ساتھ ان کی شراکت داری ٹرننگ پوائنٹ تھی۔ ہندوستانی کپتان نے کہا کہ پرتھ جیسی پچ پر 500 رنز بنانا بڑی بات ہے ۔ باہر سے یہ دیکھ کر مجھے کافی اچھا لگا اوراس میں کوئی تبدیلی کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ ذاتی طور پر میرے لیے آسان نہیں تھا لیکن ٹیم کے نقطہ نظر سے یہ منطقی بھی تھا۔انہوں نے کہا، ‘‘گلابی گیند کھیل میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرتی ہے ۔ “ہم اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور پرتھ سے حاصل کی گئی لے کو جاری رکھنے پر تو جہ مرکوز کررہے ہیں۔”