روہت اور پنت کے درمیان ہوگا دلچسپ مقابلہ

ممبئی//ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور محدود اوورز کے نائب کپتان رشبھ پنت کی ٹیمیں بالترتیب ممبئی انڈینس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان اتوار کو ہونے والے ٹاٹا آئی پی ایل میچ میں دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ سال 2021 میں دفاعی چیمپئن کے طور پر اتری ممبئی انڈینز ایک مقام سے پلے آف میں جگہ بنانے سے محروم ہوگئی تھی، جہاں وہ پانچویں نمبر پر رہی تھی۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے بالکل آخر میں واپسی کی کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ دوسری طرف دہلی کیپٹلس نے لیگ راؤنڈ میں 14 میں سے 10 میچ جیتے تھے ، لیکن وہ دونوں کوالیفائر جیتنے میں ناکام رہیں اور فائنل میں جگہ بنانے سے محروم ہوگئیں۔ حال ہی میں نیلامی میں خریدے گئے کھلاڑیوں میں سے جوفرا آرچر اس سیزن میں نہیں کھیل سکیں گے ۔ وہیں زخمی سوریہ کمار یادو کے دہلی کیپٹلس کے خلاف پہلے میچ میں کھیلنے کی امید کم ہے ۔ کوئنٹن ڈی کاک اور پانڈیا برادران کے جانے سے ممبئی کی بلے بازی میں کمزوری آئی تھی، لیکن انہوں نے نیلامی میں اس کی تلافی کردی۔ ان کے ابتدائی تیسرے آرڈر کے بلے باز روہت شرما، ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو مضبوط ہیں، جب کہ کشن کو تیسرے یا چوتھے نمبر پر بھی اتارا جا سکتا ہے ، جہاں انمول پریت سے اوپننگ کرائی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے گزشتہ سال چنئی سپر کنگز کے خلاف ایک بار اوپننگ کی تھی۔ اسی طرح پانچویں اور چھٹے نمبر پر ان کے پاس فنیشر کے کردار میں کیرون پولارڈ اور ٹم ڈیوڈ جیسے نام ہیں، اس کے علاوہ وہ آل راؤنڈر کے طور پر ڈینیئل سیمس یا فیبین ایلن میں سے کسی ایک کو بھی کھلا سکتے ہیں۔ دوسری جانب غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل میں ان کے پاس ‘‘بی بی ایبی’’ ڈیوالڈ بریوس بھی ہیں جو حال ہی میں ختم ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے جہاں انہوں نے 84.33 اوسط اور 90.19 کے اسٹرائک ریٹ سے رن بنائے تھے ۔ ان کے لیے ایک ہی سوال صرف یہ ہے کہ اگر سوریہ کمار تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں تو چوتھے نمبر پر کون بیٹنگ کرے گا۔ ان کے پاس نوجوان بلے باز تلک ورما کا آپشن بھی ہے جس نے حیدرآباد کے لیے گھریلو کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے یا وہ انمول پریت کے ساتھ بھی جا سکتے ہیں۔ اگر کوئی پہلی پسند کا بلے باز زخمی یا آؤٹ آف فارم ہوتا ہے تو ممبئی کے پاس ہندوستانی بلے بازوں کے لیے کم آپشن ہوتا ہے ۔ جسپریت بمراہ ممبئی کے فاسٹ بالنگ اٹیک کی قیادت کرتے رہیں گے ، لیکن اب ان کے ساتھ ٹائمل ملز ہوں گے ، جس سے اب ممبئی کے پاس اچھا ڈیتھ بالنگ اٹیک ہے ۔ لیکن ڈیتھ اوورز سے پہلے پاور پلے آتا ہے اور اب ممبئی کی ٹیم میں ٹرینٹ بولٹ نہیں ہیں جو پہلے چھ اوورز میں ٹیون سیٹ کرتے تھے ۔ ایسے میں ممبئی کو سوچنا پڑے گا کہ پاور پلے میں کس کو گیند بازی کرنا ہے ۔ بمراہ عام طور پر پاور پلے میں صرف ایک اوور کرتے ہیں، اس لیے ممبئی جے دیو انادکٹ اور سیمس کے ساتھ جا سکتا ہے ، جن کی 2019 کے آئی پی ایل کے بعد سے 7.22 اور 7.10 کی بہترین ایکونومی رہی ہے ۔