یو این آئی
ممبئی// امریکہ میں روزگار کے مضبوط اعداد و شمار کی وجہ سے فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں جلد کٹوتی کی امیدیں معدوم ہونے سے ڈالر دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے کل 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر روپیہ 69 پیسے گر کر 86.73 فی ڈالر پر بند ہوا۔وہیں اس کے پچھلے کاروباری دن روپیہ 86.04 روپے فی ڈالر پر تھا۔کاروبار کے آغاز پر روپیہ 19 پیسے کمی کے ساتھ 86.19 روپے فی ڈالر پر کھلا اور سیشن کے دوران درآمد کنندگان اور بینکرز کی جانب سے ڈالر کی خرید میں اضافے کے باعث یہ 86.73 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پر گر کر اسی سطح پر بند ہوا۔