یو این آئی
ممبئی//بین بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ہندوستانی روپیہ 55.75 پیسے گر کر 92.05 فی ڈالر پر بند ہوا۔یہ پہلا موقع ہے جب ڈالر 92 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا ہے۔ روپے میں اس تاریخی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ مغربی ایشیا میں جاری سیاسی کشیدگی کو مانا جا رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن ہندوستانی کرنسی 91.4925 فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔روپے پر آج آغاز سے ہی دبا رہا اور یہ 55.75 پیسے گر کر 92.05 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ کاروبار کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب ہندوستانی کرنسی 92.35 روپے فی ڈالر تک کمزور ہوگئی تھی، تاہم یہ اوپر کی جانب 91.95 فی ڈالر تک مضبوط ہوئی۔