ماسکو، 22 اکتوبر (یو این آئی) روس میں سال 2018 میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے چشمہ پہنے بھیڑیوں کو میسکوٹ منتخب کیا گیا ہے ۔اسے جابیواکا نام دیا گیا ہے ۔ کئی ماہ تک جاری رہی آن لائن ووٹنگ کی بنیاد پر لوگوں نے ایک بلی اور شیر کے اوپر بھیڑیے کو ترجیح دیتے ہوئے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے میسکوٹ منتخب کیا ہے ۔بھیڑیے کو 53 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے جبکہ شیر کو 27 فیصد اور بلی کو 20 فیصد ووٹ ملے ۔ اس کا اعلان عوامی طور پر ہفتے کی صبح کیا گیا۔ خلائی سوٹ پہنے اس میسکوٹ کے لیے جابیواکا نام دیا گیا ہے جس کی روسی زبان میں مطلب ہوتا ہے جو اسکور کر سکے ۔پہلی بار اس کا اعلان سرکاری چینل پر ایک پروگرام میں کیا گیا جہاں یہ میسکوٹ دیکھا جا سکتا ہے ۔ بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ تقریبا 10 لاکھ لوگوں نے اس میسکوٹ کو منتخب کرنے کے لئے ووٹ دیا تھا اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہے جب اتنی بڑی تعداد میں لوگو نے ایک میسکوٹ کو منتخب کرنے کے لئے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔یو این آئی۔