ماسکو //روس میں گذشتہ 24گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس‘کووڈ-19’کے 6800 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 620794 ہوگئی۔کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے جمعہ کے روز کہا کہ نئے کیسز میں سے 1941یعنی 28.5 فیصد فعال ہیں ، جن میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئی ہیں۔ ان تمام نئے کیسوں میں سے 813 مریض ماسکو سے ، 390 ماسکو کے علاقے سے اور 295 کھانٹی مانسی خود مختار خطے سے ہیں۔