عظمیٰ نیوز سروس
واشنگٹن// امریکہ نے روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی اجازت دینے کیلئے پابندیوں سے چھوٹ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ حالانکہ چند دن قبل ہی اس نے خصوصی رعایت کی تجدید کے امکان کو مسترد کر دیا تھا۔امریکی محکمہ خزانہ نے جمعہ کو دیر گئے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں روسی تیل پر پابندیوں سے چھوٹ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اس حکمنامے کے مطابق 17اپریل سے 16مئی تک دنیا کے ممالک کو روسی تیل خریدنے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی منڈیوں میں پیدا ہونے والی تیل کی قلت کو دور کرنا ہے۔