ماسکو// روس کے صدر ولادی میر پوتین نے تین روز قبل یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق روسی صدر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر پوتین نے یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کو ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی مجرمانہ کوشش کی مذمت کی۔شاہ سلمان سے بات کرتے ہوئے صدر پوتین نے کہا کہ ان کا ملک یمنی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی بھرپور مذمت اور مملکت کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی سازش کو مسترد کرتا ہے۔