یواین آئی
ماسکو// روس میں طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اطلاع کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوتن کے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی ضمیر قبول اوف، وزارت انصاف اور وزارت خارجہ نے صدارتی پیلس کریملن کو، طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کی، تجویز پیش کی ہے۔قبول اوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں افغانستان کے بارے میں اہم بیانات جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کے لئے وزارت خارجہ اور وزارت انصاف کی کاروائیاں مکمل ہو گئی ہیں۔