یو این ایس
سرینگر//مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پیر کو روبیہ سعید اغوا کیس کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شخص کی شناخت شفاعت احمد شنگلو ولد سیف الدین، ساکن حول کے طور پر کی گئی ہے اور وہ اس وقت اشبر نشاط میں مقیم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شنگلو کو سی بی آئی نے پولیس اسٹیشن نشاط سے حراست میں لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری ایجنسی کی 1989 کے اغوا کیس میں جاری کارروائی کے حصے کے طور پر ہوئی ہے، جس میں حالیہ برسوں میں متعدد ملزمان سے تفتیش کی گئی ہے کیونکہ مقدمہ نامزد عدالت میں جاری ہے۔