عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// خیبر سیمنٹ نے حیدر پورہ میں اپنے کارپوریٹ آفس میں مہمان خصوصی حمیدہ اختر کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے2025 کیلنڈر کی نقاب کشائی کی۔ کشمیری فن تعمیر کے ارتقا پر مبنی، کیلنڈر خطے کی شاندار تعمیراتی تاریخ کا ایک بصری جشن ہے، جو روایتی ورثے کے ڈھانچے سے لے کر جدید تشریحات تک کے سفر کو اپنی گرفت میں لے رہا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمرشل لیگل اینڈ ریگولیٹری امور کے سربراہ منظور احمد میر نے کہا، “یہ کیلنڈر صرف تصاویر کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ ہمارے ثقافتی فخر کا عکاس ہے۔ خیبر سیمنٹ میں، ہم ان روایات کے احترام پر یقین رکھتے ہیں جو ہمیں متاثر کرتی ہیں۔ جیسا کہ ہم کشمیر میں تعمیرات اور بنیادی ڈھانچے کے مستقبل میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔” چیف آف سیلز اینڈ کسٹمر ریلیشنز وسیم خان نے کہاکہ اس اقدام کے ذریعے، خیبر سیمنٹ کا مقصد اس ورثے کو زندہ رکھنا ہے اور جدید انفراسٹرکچر کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کرنا جاری رکھنا ہے۔ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر، سری نگر کی جنرل منیجر حمیدہ اخترنے کہا کہ یہ کیلنڈر ماضی کو خراج تحسین اور یاد دہانی ہے۔