پونچھ//رفیوجی شناتی ایکشن کمیٹی کی کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین سردار برکت سنگھ کیا گیا۔اس اجلاس کے دوران تمام ممبران کمیٹی نے کمیٹی کی نئی باڈی تشکیل دی اور سردار ترلوک سنگھ تارا ریٹائرڈ پرنسپل کو صدر ، اشوک کمار ریٹائرڈ جے سی او کو سینئر نائب صدر، کیپٹن نار سنگھ کونائب صدر، جسونت سنگھ ریٹائرڈ JCO کو جنرل سکریٹری، سرجیت سنگھ ریٹائرڈ کو خزانچی منتخب چناگیا ۔اس کے علاوہ کے کے کپور، برکت سنگھ آزاد چیئرمین ، بلونت سنگھ ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ، سردار گر بخش سنگھ صوبیدار، دوارکا ناتھ ، مدن کشور، بلوندر سنگھ باگی، کیپٹن پرتھپال ، شری مہندر شاہ، ماسٹر دلجیت سنگھ، سردار کرشن سنگھ، شری پردیپ شرما، شری راکیش کمار، وکی، بابو پریتم سنگھ، سردار امر سنگھ جوش کو ممبران کمیٹی میں شامل کیاگیا ۔اس دوران عہدیداران نے مطالبہ کیاکہ ان کے مسائل حل کئے جائیں ۔