یو این آئی
نئی دہلی// رواں سال ربیع کی فصل کی بوائی بڑھ کر 632.24 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ ہو گئی ہے ، جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد کل 631.44 لاکھ ہیکٹر تھی۔ منگل کو یہاں جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت نے کہا کہ اس سال تقریباً 320 لاکھ ہیکٹر میں گندم کی کاشت کی گئی ہے جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ 315.63 لاکھ ہیکٹر تھی۔ اس کے علاوہ 39.81 لاکھ ہیکٹر میں دالوں کی بوائی کی گئی ہے ۔ اناج اور موٹے اناج کی کاشت 53.55 لاکھ ہیکٹر رقبہ پر ہوئی ہے ۔ یہ اعداد و شمار 14 جنوری 2025 تک کے ہیں۔