نئی دہلی // کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب کی شدید تباہ کاریوں کا سامنا کرنے والے آسام کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے متاثرین کی مدد کریں۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ‘‘پورا ملک آسام کے ساتھ ہے ۔ آسام کے عوام اوالعزمی کے ساتھ مستقل طور پر اس سیلاب کا سامنا کررہے ہیں اور وہ اس قدرتی آفات سے سے نکل آئیں گے ۔