رام بن کرول میں فوڈ سپلائز محکمہ پر چھاپہ

 رام بن//ویجی لنس آرگنائزیشن جموں نے جمعرات کے روز محکمہ امور صارفین و رسدات کے کرول علاقہ کے ایک سٹور کئیپر کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق رام بن تحصیل کے کرول علاقہ کے محکمہ امو رصارفین و رسدات کے ایک ملازم فاروق احمد میر ولد عبدالغنی میر ساکنہ کرول حال بطور سٹور کیپر رام بن کو حراست میں لیا گیا ہے۔مذکورہ ملازم کو رام بن تحصیل کے ہاروگ سمبرکے ایک پرائیویٹ ڈیلر منشی رام کی جانب سے دائر شکایت پر گرفتار کیا ہے۔رام بن پولیس نے ویجی لنس اہلکارون کے آمد کی تصدیق کی ہے تاہم تفصیلات بیان کرنے سے انکار کیا۔ایس ایس پی ویجی لنس جموں شو کمار چوہان نے چھاپہ کی تصدیق کی اور کہا کہ محکمہ امور صارفین و رسدات کرول کے ایک ملازم کو حراست میں لیا گیا ہے۔