رام بن // ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں ضلع میں یوم جمہوریہ۔2018 منانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ایس ایس پی رام بن موہن لعل ،اے ڈی ڈی سی رویندر سادھو ،اے ڈٖی سی گورویندر جیت سنگھ ،ای سی آر وویک پوری، سی پی او اوتم سنگھ ،سی ای او ،سی ایم او، سی اے ایچ او، اے ایل سی ،پی ایچ ای ،ی ڈی ڈی ،پی ڈبلیو ڈی کے ایگزکیٹو انجینئروں ،اے سی ڈی، ٹریفک پولیس ،فوجی افسروں،ضلع یوتھ سروسز اور سپورٹس، گورنمنٹ سکولوں کے پرنسپلوں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے علاوہ این جی اوزا نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران مختلف انتظامات کی مانٹیرنگ کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔تقریبات خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے انہوں نے ٹیم ممبروں کو تال میل سے کام کرنے کی ہدایت دی۔انتظامات کا تفصیلی مباحثہ کرنے کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ یوم آزادی کی مین تقریب ضلع پولیس لائن گرائونڈ کے احاطہ میں منعقد ہو گی،جہاں پر وی آئی پی قومی ترنگا لہرائیں گیاور جموں و کشمیر پولیس، آئی آر پی، سی آر پی ایف ،فارسٹ پروٹکشن دستوں ،سکولی بچوں پر مشتمل دستوں کے پریڈ پر سلامی لیں گے۔ڈی سی نے تمام سیکٹورل افسروں سے تقریب کی شاندار کامیابی کے لئے تقریب میں شرکت کرنے کی ہدایت دی۔سیکورٹی، بیٹھنے کے انتظامات ،پینے کے پانی اور بجلی سپلائی ،بندشیں ،فُل ڈریس ریہرسل، ٹریفک کو باقاعدہ بنانے ، ریہرسل کے بعدریفریشمنٹ ،سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر چراغاں،میڈیکل ،صحت و صفائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ دریں اثنا ، ایس ایس پی نے طلاب ، ملازمین و عام لوگوں کو وقوع پر لیجانے کے لئے تمام گاڑیوں کی مکمل چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت دی۔