رام بن میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری ،ہلاکتوں کا خدشہ

سرینگر: ضلع رام بن کے علاقے ڈگڈول میں جمعہ کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں کئی افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک مسافر گاڑی ڈگڈول کے قریب ایک گہری کھائی میں گر گئی جس سے کئی مسافروں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
اطلاعات میں مزید کہا جارہا ہے کہ دو سے تین زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جبکہ دیگر کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔تاہم ابھی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کوئی بات وثوق سے نہیں کہی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کا انتظار