رام بن//رام بن کے عوام نے جموں ۔سرینگر شاہراہ پر جامعیہ مارکیٹ باولی بازار رام بن کے نزدیک ریاستی ،ضلع سرکار اور سب۔کنٹریکٹر کمپنی گیمن انڈیا جسے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے مامور کیا ہے کے رویہ کے خلاف احتجاج کیا ۔جمعہ کے روز سینکڑوں مظاہرین بعد دوپہر بوقت 2بجے جامع مارکیٹ باولی بازار میں اکٹھا ہوئے ،جسکی وجہ سے ایک گھنٹہ سے زائد عرصہ تک شاہراہ پر جام رہا ۔مظاہرین کا الزام ہے کہ انتظامیہ اور این ایچ اے آئی سب کنٹریکٹر کمپنی گیمن انڈیا نے بر وقت کارروائی نہیں کی جسکی وجہ سے گول، سنگلدان، گاندھری
،ٹنگر، سُمبڑ کے ایک لاکھ سے زائد لوگوں بشمول ضلع انتظامیہ کمپلیکس میتررا اورلڈ ایلائنمینٹ جموں سرینگر قومی شاہراہ رام بن سے الگ تھلگ ہو گیا ہے۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ ان علاقوں کے لوگوں کو پُرانے قصبہ میں پہنچنے کیلئے 15 کلو میٹر سے زائد مسافت طے کرنا پڑتا ہے اور اسکے لئے انہیں آٹو رکھشائوں کو من مانے کرایہ دینے پڑتے ہیں۔انہوں نے شکایت کی کہ مریضوں ، طلاب ،خواتین،بزرگ شہریوں کو سڑک بند رہنے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تاہم ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی کی مداخلت کے بعد مظاہرین نے اپنا دھرنا ختم کر دیا۔ڈی سی ے مظاہرین کو یقین دلایا کہ نُقص شدہ ایلائنمینٹ کی مرمت جنگی پیمانے پر کی جائے گی۔اور 3-10 بجے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہا ۔