رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حُسین گنائی کی ذاتی مداخلت اور احکامات کے پیش نظر میترا سے جسوال پُل کے تباہ شدہ حصہ کی مرمت شروع ہو گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کنٹریکٹر کمپنی اور ان کنٹریکٹر کھواہ باغ منیجمنٹ کو طلب کرکے تباہ شدہ پُل کی فوری مرمت کی ہدایت دی تھی، جو جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر بے دریغ کھُدائی سے متاثر ہوئی تھی۔جس پر رام بن و دیگر ملحقہ علاقوںکے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے شکایت کی تھی اور انکے نوٹس میں یہ بات لائی تھی کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کے اولڈ ایلائنمینٹ کے تباہ ہونے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ پُرانے قصبہ اور ضلع ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس میترا و تحصیل کے دیگر علاقوں کی رسائی متاثر ہوئی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہدایت پر سینچر کے روز کنٹریکٹر کمپنی نے مرمت کا کام شروع کیا ہے،جس پرعوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر کافی ستائش کی ہے،تاہم میترا کے مکینوں نے بینہ الزام لگایا ہے کہ بعض آٹو ڈرائیوروں نے اس صوت حال کا ناجائز فائدہ اُٹھایا ہے اور مسافروں سے مُنہ مانگے کرایہ وصول کرتے ہیں۔