رام بن //رام بن میں سیری کے مقام پر پیر کے روز ایک ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک ٹریکٹر زیر رجسٹریشن نمبر JK13B-5860 ٹرالی کے ہمراہ سیری، سنچا لنک روڈ پر گہری کھائی میں جا گرا ،حادثہ میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ٹریکٹر ڈرائیور فاروق احمد ساکنہ گندھاری ، رام بن نے چھلانگ لگا کر اپنے آپ کو بچالیا ۔پولیس اسٹیشن رام بن نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا ہے۔