رام بن//نیشنل کانفرنس ورکروں کا رام بن میں یک روزہ کنونشن منعقد ہوا جس میں تنظیم کے مختلف بلاکوں کے وفود نے شرکت کی۔کنونشن میں شرکت کرنے والوں میںکئی صوبائی سطح کے لیڈراںسابقہ ایم ایل سی برج موہن شرما ، سابقہ ایم ایل سے ڈاکٹر چمن لعل ،سابقہ ایم ایل اے چنہنی لال چند بھی موجود تھے۔پارٹی کے ضلع صدر سجاد شاہین نے ورکروں اور ڈیلیگیٹوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں عوام سے رابطہ بنائے رکھنے کی صلاح دی ،جو کہ مخلوط سرکار کی مبینہ غلط پالسیوں سے تنگ آچُکے ہیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے مخلوط سرکار پر رشوت خوری، کنبہ پروری اور سرکاری فنڈز کا ہیرا پھیری کا مبینہ الزام لگایا ۔انہوں نے مخلوط سرکار کی کرکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ،جس سے ریاست کے مختلف خطوںکے لوگوں میں خلیج پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے غریب طبقہ کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے ا ور ان کا کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بیروزگاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور امن وقانون ابتر ہو رہا ہے۔اقلیت خصوصاً خانہ بدوش گوجروں اور بکروالوں کو حراساں کیا جا رہا ہے۔کنونشن سے خطاب کرنے والے مقررین میں امرت ورشا ، شمع بیگم ، ارجن سنگھ راجو ،مرتضیٰ علی ،عابد ماگرے ،عارف میر ،وشبندھو شرما و دیگران شامل تھے۔