رام بن //ضلع میں سوچھ سوریکھشن گرامین ۔2018 میں سرعت لانے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیزبٹ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رام بن سے ایک بیداری ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ پنچایت افسر طارق سہر وردی کے علاوہ مختلف سکولوں کے طلاب بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ اس موقعہ پراپنے خطاب میں ڈی سے نے کہا کہ ضلع کے تمام بلاکوں میںایس ایس جی۔2018کے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس ایس جی۔2018مرکزی وزارت پینے کے پانی اور صحت و صفائی (MDWS)نے دیہی صحت و صفائی کی سروے پر لانچ کی ہے۔ڈی سی نے اس سکیم کو پنچایت ،تعلیمی اور ہیلتھ اداروں اور آنگن واڑی مراکز سطح پر بذریعہ فیلڈ عہدیداروں کی جانب سے موثر ڈھنگ سے لانچ کرنے پر زور دیا،تاکہ عوام کو سوریکھشن سے متعلق سروے ٹیموں کی سہولیات سے متعلق بیداری پیدا کی جائے۔اس موقعہ پر ڈی سی نے طلاب کو مطلع کیا کہ لوگوں کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے ایک موبائل ایپ SSG 18 اور ایک آن لائن پلیٹ فارم پہلے ہی قائم کی گئی ہے اور طلاب اور عام شہریوں کو SSG 18 اپنے سمارٹ فون کے پلے اسٹور سے ڈائون لوڈ کرنے اور سوچھتا پر اپنی رائے دینے کی درخواست کی۔