رام بن// ضلع کے آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے سنیچر کے روز اپنے مطالبات کو لیکر رام بن قصبہ میں زیر قیادت ٹریڈ یونین فرنٹ کے ریاستی صدر عبدل غفور ڈار ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقعہ پر مظاہرین ریاستی و مرکزی سرکار کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ان کامطالبہ تھا کہ انکے مشاہرے میں اضافہ کرکے انکی ترقیوں کے لئے ایک واضع پالیسی تشکیل دی جائے ۔مظاہرین نئی پنشن پالیسی اورانشورنس کا اطلاق کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔مظاہرین نے بعد میں ایک ریلی بھی نکالی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سراکر آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کو قلیل مشاہرہ ادا کر کے ، انکے ساتھ استحصال کر رہی ہے۔مظاہرین نے کہا کہ ترقیاں دینے کے وقت کنبہ پروری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے افسروں اور سپروائزری سٹاف پر غیر معیاری نیوٹریشن فراہم کرنے کی شکایت لگائی ۔مظارہین نے متنبہ کیا کہ جنب تک انکے جائز مطالبات پُر نہیں کئے جاتے ہیں، تب تک احتجاج جاری رہے گی۔ضلع صدر ارشاد بیگم نے کشمیر عُظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرہ ریاستی لیڈر شپ کی ہدایت پر منعقد کیا گیا تھا اور آگے بھی اسی لیڈر شپ کے پروگراموں کا عملی جامعہ پہنایا جائے گا۔