راجوری//راجوری کے مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے ۔گزشتہ رات آٹھ بجے چوہدری ناڑ اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے درمیان آگ نمودار ہوئی جو تیس ایکڑجنگلاتی اراضی تک پھیل گئی ۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ صبح بھی یہ آگ پھیل رہی تھی اور اس کی سمت یونیورسٹی کی طرف بھی تھی ۔اس دوران حکام کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچیں اور انہوںنے آگ مخالف کارروائیاں شروع کیں۔وہیں ڈسل سیراں گائوں میں بھی گزشتہ روز سے آگ لگی ہوئی ہے ۔یہ علاقہ راجوری سے سات کلو میٹر دور ہے ۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ آگ ستر ایکڑ زمین پر پھیلی ہوئی ہے جس کو راجوری سے بھی دیکھاجاسکتاہے ۔آگ کی وجہ سے سرسبز سونا جل کر خاکستر ہوگیاہے جبکہ جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچاہے ۔وہیں نوشہرہ کے جھنگڑ اور بھوانی میں بھی آگ لگاتار پھیلتی جارہی ہے ۔دریں اثناء راجوری کے اگراتی علاقے میں بھی آگ پر قابو نہیں پایاجاسکاہے۔