راجوری کے لوگ ڈی سی سے ملاقی

 راجوری//راجوری کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ضلع کے ترقیاتی منظرنامے میں تبدیلی لائی ہے۔انہوں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے ان کے تئیں شکریہ ادا کیا۔اس سلسلے میں سابق سرپنچوں میاں عمران، یوگیش شرما، محمدا سمٰعیل اور دیوندر شرما کی قیادت میں ایک وفد نے پلولیاں، ٹنڈی تراڑ، نمبلاں اور کیریاں کے عوامی مسائل حل ہونے پر ڈی سی کاشکریہ ادا کیا۔وفد میں میاں محفوظ احمد، جگدیش شرما، موہن لعل شرما و دیگران بھی شامل تھے۔وفد کے ارکان نے کہاکہ ان کی مانگوں کو سبھی نے نظرانداز کیاتاہم ڈپٹی کمشنر نے ان کے مسائل حل کئے۔انہوں نے مبارکپورہ سے سوہانہ سڑک پر تارکول بچھانے کاکام شروع ہونے پر ڈی سی راجوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ سڑک پورے علاقے کو فائدہ پہنچائے گی۔انہوں نے کہاکہ منکوٹ پارک سے سڈیال اور منکوٹ سکول سے جنڈیلامحلہ سڑکوں کی تعمیر کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ زرعی نہر کی مر مت سے علاقے کے لوگوں کو زرعی مقاصد کیلئے نئی زندگی ملی ہے۔انہوں نے موصوف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہاکہ سبھی کو ترقیاتی عمل میں اپنااپنارول ادا کرناچاہئے۔