نریگاو دیگرسکیموںسے دیہی علاقوںکی سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی، دیر پا اثاثے قائم کرنے کی ضرورت پر زور
راجوری //دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر عبدالحق خا ن اور خوراک اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے راجوری ضلع میں عوامی نوعیت کے 50اثاثوں کا افتتاح کیا جن میں کامن فیسلٹیشن سینٹر، کلوٹ ، فٹ برج، سڑکیں بھی شامل ہیں ۔ان اثاثوں میں درہال حلقے میں 6کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے 30اثاثے بھی شامل ہیں۔وزراء نے پیر ی گائوں میں 49لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے سی ایف سی کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر ڈی سی راجوری شاہد اقبال چودھری ، ایس ایس پی راجوری جگل منہاس ، اے سی ڈی راجوری نور عالم کے علاوہ کئی دیگرافسران بھی موجود تھے۔عبدالحق خان نے اس موقعہ پر کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں ترقیاتی منظرنامے کو آگے بڑھانے کی وعدہ بند ہے اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بذات خود ان علاقوں کی ترقیاتی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم جی نریگا کے تحت ریاست میں دیر پا اثاثے قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سکیموں کی عمل آوری سے دیہی علاقوں کی سماجی اور اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور لوگوں کے لئے روزگار کے وسائل بھی پیدا ہور ہے ہیں۔اس دوران چودھر ی ذوالفقار علی نے ریاست دیہی علاقوں میں محکمہ دیہی ترقی کے کام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے دیر پا اثاثے قائم کرنے کے لئے رقومات کا منصفانہ استعمال کیا ہے۔وزیر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ترقیاتی منظر نامے کو معیار کی بلندیوں تک لے جانے کے لئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ آگے آکر حکمرانی کے عمل میں شامل ہوجائیں ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ مختلف سکیموں کے بارے میں اپنا ردعمل حکومت تک پہنچائیں ۔ وزیر نے کہا کہ حکومت لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہر طرح کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔